پولیو کا شکار پاکستانی ویٹ لفٹر نے مسٹر اولمپیا ٹائٹل جیت لیا ، وطن پہنچنے پر بھرپور استقبال

پولیو کا شکار پاکستانی ویٹ لفٹر نے مسٹر اولمپیا ٹائٹل جیت لیا ، وطن پہنچنے پر ...
پولیو کا شکار پاکستانی ویٹ لفٹر نے مسٹر اولمپیا ٹائٹل جیت لیا ، وطن پہنچنے پر بھرپور استقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پولیو کے مرض میں مبتلا پاکستانی ویٹ لفٹر نے امریکا میں مسٹر اولمپیا کا ٹائٹل جیت لیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیو کا شکار پاکستانی ویٹ لفٹر نوید بٹ امریکا میں جا کر مسٹر اولمپیا ٹائٹل جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گیا ہے ۔ اپنے خرچے پر امریکا جانے والے پاکستانی ویٹ لفٹر نے چیمپئن شپ میں شرکت کی اور نامی گرامی ویٹ لفٹرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹائٹل کا فاتح بن گیا ۔

فیروز والا : کالا خطائی روڈ پر ڈمپر اور کار میں تصادم ، 3افراد جاں بحق

وطن واپس پہنچنے پر نوید بٹ کے اہل خانہ اور دوست احباب نے اس کا شاندار استقبال کیااور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے ۔نوید بٹ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خرچے پر امریکا گیا اور چیمپئن شپ میں حصہ لیا ، حکومت کی جانب سے اسے کوئی سپورٹ نہیں ملی۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -