تیسرے دن کا کھیل ختم،پاکستان کو آسٹریلیا پر 189 زنز کی برتری حاصل

تیسرے دن کا کھیل ختم،پاکستان کو آسٹریلیا پر 189 زنز کی برتری حاصل
تیسرے دن کا کھیل ختم،پاکستان کو آسٹریلیا پر 189 زنز کی برتری حاصل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آسٹریلیا کے ساتھ جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں کھیل کے تیسرے دن پاکستانی بالرز کا پلڑا بھاری رہا اور آسٹریلوی ٹیم 454 سکور کے تعاقب میں 303 سکور پر ہی ڈھیر ہو گئی۔جبکہ پاکستان کو تیسرے دن کے اختتام پر 189 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئےڈیبیو کرنے والے نوجوان بالر  یاسر شاہ نے 3 جبکہ راحت علی اور ذوالفقار بابر نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 133 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کرس روجر 38 اور مچل جانسن 37 سکور ہی بنا سکے۔اس طرح پہلی انگز کے اختتام پر پاکستان کو مجموعی طور پر 151 سکور کی برتری حاصل ہو گئی ہے جبکہ پاکستان ٹیم نے دوسری انگز کا آغاز کرتے ہوئے احمد شہزاد کے 22 اور اظہر علی کے 16 سکور کے بعد یہ برتری 189 تک جا پہنچی۔جبکہ امپائر ز کی جانب سے تیسرے دن کا کھیل ختم کر دیا گیا۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -