چٹاگانگ ٹیسٹ: بنگلہ دیش کا تاریخ رقم کرنے کا خواب چکنا چور، انگلینڈ نے انتہائی سنسنی خیز مقابلہ 22 رنز سے جیت لیا

چٹاگانگ ٹیسٹ: بنگلہ دیش کا تاریخ رقم کرنے کا خواب چکنا چور، انگلینڈ نے ...
چٹاگانگ ٹیسٹ: بنگلہ دیش کا تاریخ رقم کرنے کا خواب چکنا چور، انگلینڈ نے انتہائی سنسنی خیز مقابلہ 22 رنز سے جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چٹاگانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی کرکٹ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو 22 رنز سے شکست دے کر بنگال ٹائیگرز کا ٹیسٹ میچ جیتنے کا خواب چکنا چور کر دیا ہے۔ انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 279 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم پوری ٹیم 263 رنز ہی بنا سکی۔ بین سٹاکس کو بیٹنگ اور باﺅلنگ دونوں شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز کے اختتام پر بنگلہ دیش نے 279 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا لئے تھے اور جیت کیلئے صرف 33 رنز درکار تھے۔بنگلہ دیش کی واحد امید صابر رحمان تھے جو 59 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے جبکہ دوسری جانب تیج الاسلام 11 رنز کے ساتھ ان کا ساتھ دے رہے تھے۔

چٹاگانگ ٹیسٹ: میچ انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں داخل، بنگلہ دیش تاریخی فتح سے 33 رنز دور، انگلینڈ کو 2 وکٹیں درکار
پانچویں روز بنگلہ دیشی کھلاڑی دن کو یادگار بنانے کا خواب لئے میدان میں اترے لیکن تمام خواب چکنا چور ہو گئے اور پوری ٹیم 263 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ بنگلہ دیش کے تین کھلاڑی 33 رنز کے تعاقب میں محض 10 رنز ہی بنا سکے اور یوں ایک تاریخی فتح سے محروم ہو گئے۔ دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال نے 9، امر القیس نے 43، مومن الحق نے 27، محمود اللہ نے 17، شکیب الحسن نے 24، مشفیق الرحیم نے 39 اور مہدی حسن مرزا نے 1 سکور بنایا جبکہ قمرالاسلام بغیر کوئی سکور بنائے آﺅٹ ہو گئے۔
برطانوی ٹیم کی جانب سے بین سٹوکس نے بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ معین علی نے 3، عادل راشد نے 2 اور گیریتھ بیٹی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بین سٹاک نے بلے اور گیند، دونوں کے ذریعے ہی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 18 رنز بنائے اور صرف 26 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دوسری اننگز میں مشکل ترین وقت میں 85 رنز بنا کر ٹیم کا سہارا بنے اور بعد ازاں بہترین باﺅلنگ کے ذریعے صرف 20 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس شاندار کارکردگی انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 293 بنائے تھے جس کے جواب میں بنگلہ دیش نے 248 رنز بنائے۔ 45 رنز کی برتری کے ساتھ انگلینڈ نے دوسری اننگز شروع کی تو شکیب الحسن کی تباہ کن باﺅلنگ کے باعث انگلش بیٹنگ لائن تہس نہس ہو گئی اور 240 رنز بنا سکی۔ بین سٹاکس اور جونی بیرسٹو کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بنگالی باﺅلرز کے سامنے ٹک نہ سکا، دونوں نے بالترتیب 85 اور 47 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں الیسٹر کک 12، بین ڈوکیٹ 15، جو روٹ 1، گیری بیلانس 9، معین علی 14، کرس ووکس 19، عادل راشد 9، سٹورٹ براڈ 10 اور گیریتھ بیٹی 3 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔

دوسراٹیسٹ،تیسرے روز کا کھیل ختم،پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 114رنز بنا لیے،342رنز کی برتری
بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نے اپنی گھومتی گیندوں سے انگلش کھلاڑیوں کو چکرا کر رکھ دیا۔ انہوں نے بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور تیج الاسلام نے 2 شکار کئے جبکہ مہدی حسن مرزا اور قمر الاسلام ربی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -