عرب کرکٹ کانیوا ل کا میلہ 27 ستمبر سے بحرین میں شروع ہوگا، انڈیا، پاکستان کے شوبز سٹار اور سابق کرکٹر بھی ایکشن میں نظر آئیں گے
بحرین کے سربراہ حمد بن عیسیٰ آل خلفیہ کے صاحبزادے شیخ خالد بن حمد آل خلیفہ کی سرپرستی میں بحرین کے صحراہوں میں کرکٹ میلہ عرب کرکٹ کارنیول کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیےگئے ہیں۔
فرانسیسی تاجر کاآسڑیا میں برقع پہننے والی خواتین کے جرمانے ادا کرنے کا اعلان
ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق بدھ 27 ستمبر سے جمعہ 6 اکتوبر تک عرب کرکٹ کارنیول میں روزانہ کی بنیاد پر بالی ووڈ سٹارز اور پاکستانی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے جس میں براہ راست کامیڈی اور موسیقی شو شام پانچ سے لیکر رات دس بجے تک جاری رہیں گے ۔ ایونٹ میں بالی ووڈ سے جیکی شیروف، سنیل شیٹھی، سہیل خان، گوہر خان، ثناء خان، نیہا دھوپیا، بیپاشا باسو اور پاکستان کی جانب سے نیلم منیر جبکہ کامیڈین افتخار ٹھاک،علی عبد الغفار اور رضا عباس شامل ہیں۔ ایونٹ میں گلوکاری کے جوہر دکھانے کیلئے علی قلی مرزا، فتح جیت سنگھ، مظہر راہی ، الزبتھ رائے، دیبا کرن اور حمزہ اکبر شامل ہیں۔ معروف کرکٹرز، محمد اظہر الدین، عمران نذیر، جنوبی افریقہ کے جسٹن کیمپ، ویسٹ انڈیز کے رکارڈو پاؤل، سری لنکا کے دلہارا فرنینڈو، اور پاکستان کی جانب سے رانا نوید الحسن شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے ٹکٹس کی بھی آن لائن فروخت شروع کردی گئی ہے جبکہ بابا سنز، مائیکرو مارٹ ، عارف صادق ڈیزائن اینڈ کنسلٹنٹ اورلاھور ریسٹورنٹ پر ٹکٹ دستیات ہیں۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق ایونٹ میں شریک چھ ٹیمیں بحرین بریو ہارٹس، کویت کروسیڈرز، اومان ایوینجرز، دبئی ڈیسٹرازر، ایمریٹس ہیریکین اور عرب رینجرز سعودی ٹیموں میں چار، چار غیرملکی سٹارز شامل ہونگےکرکٹ کارنیول ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین بحرین میں کرکٹ کے فاوٴنڈر عارف صادق ہیں جبکہ فہد صادق، رانا شاہد احمد، میاں محمد شبیراوراشفاق بٹ ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کا حصہ ہیں۔