پاکستان آرمی نے آسٹریلوی آرمی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 سیریز میں0-2ے ہرا دیا

پاکستان آرمی نے آسٹریلوی آرمی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 سیریز میں0-2ے ہرا دیا
پاکستان آرمی نے آسٹریلوی آرمی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 سیریز میں0-2ے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان دورہ کے موقع پر پاک آرمی نے آسٹریلوی آرمی کرکٹ ٹیم کو دوسرے ٹی 20 میچ میں ہرا کر سیریز میں کلین سویپ کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی آرمی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورہ پر موجود ہے جس میں آج پاکستان آرمی کے ساتھ انہوں نے دوسرا ٹی20 میچ کھیلا۔اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلوی آرمی ٹیم نے 15 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 137 رنز بنائے گئے ۔ اس کے جواب میں پاکستان آرمی نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف کو پورا کر لیا ۔ جس کے بعد 2 میچوں کی سیریز میں پاکستان آرمی نے 0-2 سے فتح حاصل کر لی ہے ۔ اس میچ کے دوران مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف تھے جبکہ ان کے علاوہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان اور آسٹریلوی سفیر بھی میچ دیکھنے کے لیے میدان میں موجود تھے ۔ میچ کے اختتام پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔

مزید :

کھیل -