شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی بھارتی کرکٹرز کے ساتھ ایک ایسی تصویر سامنے آگئی کہ بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی بھارتی کرکٹرز کے ساتھ ایک ایسی تصویر سامنے آگئی کہ ...
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی بھارتی کرکٹرز کے ساتھ ایک ایسی تصویر سامنے آگئی کہ بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں مودی سرکار آنے کے بعد شدت پسندی عروج پر پہنچ گئی ہے اور انتہا پسند ہندووں پاکستان کے خلاف زہر اگنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ۔یہ ہی وجہ ہے کہ بھارتی شہری سوشل میڈ یا پر پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے تمام حدیں عبور کر جاتے ہیں اور بعض اوقات وہ پاکستان کی جائز حمایت کرنے والے اپنے ہی لوگوں کو دہشت گرد قرار دے دیتے ہیں ۔ایسا ہی کچھ ثانیہ مرزا ،شعیب ملک اور چند بھارتی کرکٹروں کے ساتھ ہوا ۔جب ظہیر خان کی بیو ی ساگریکا گھاٹگے نے لندن میں ایک ملاقات کے بعد ثانیہ مرزا ،شعیب ملک اور چند بھارتی کرکٹروں کی تصویر شیئر کی تو انتہا پسند ہندووں نے سوشل میڈ یا پر ہنگامہ برپا کردیا ۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہو ثانیہ مرزا ومبلڈن میں سال کے تیسرے گرینڈ سلم میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچی تھیں تاہم وہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں ہی باہر ہوگئیں۔ برطانیہ میں موجود ثانیہ مرزا اگر شکست کے غم میں مبتلا تھیں تو ان کے شوہر شعیب ملک حالیہ چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح کی خوشی میں سرشار تھے۔ایسے میں شعیب ملک نے آگے بڑھ کر ثانیہ کی ڈھارس بندھائی اور حوصلہ بڑھایا۔ دونوں میاں بیوی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سیر و تفریح پر نکل کھڑے ہوئے۔ سپورٹس جوڑے نے ظہیر خان، اظہر محمود اور اشیش نہرا سمیت اپنے دیگر دوست کھلاڑیوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور خوب لطف اندوز ہوئے کیا۔بھارت کے سابق کرکٹر ظہیر خان کی بیوی ساگریکا گھاٹگے نے ان لمحات کی ایک تصویر سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر شیئر کی تو بھارتیوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا ۔



#londonnights???????? @mirzasaniar @ritik_bhasin @zakkhan34 @ebbaqureshi @mightywillow

A post shared by Sagarika Ghatge (@sagarikaghatge) on

سجت سنگھ نامی بھارتی انتہا پسند نے کہا کہ بارڈر پر فوجی جان دے رہے ہیں ،کرکٹر پاکستانیوں کے ساتھ لطف اندوزہو رہے ہیں

ایک بھارتی نے شعیب ملک کو بھی دہشت گرد قرار دے دیا


ایک اور بھارتی نے ثانیہ مرزا کو ہی بھارت مخالف قرار دے دیا

مزید :

کھیل -