ایلسٹر کک نے محمد عامر سے اردو سکھانے کی فرمائش کر دی

ایلسٹر کک نے محمد عامر سے اردو سکھانے کی فرمائش کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کے بعد پاکستانی ٹیم میں واپسی کرنے والے باو¿لر محمد عامر کے بارے میں انگلینڈ کے سابق کپتان ایلسٹر کک کا موقف تھا کہ انھیں دوبارہ چانس نہیں دینا چاہیے، تاہم اب دونوں کھلاڑی انگلش کاونٹی ایسسیکس میں ایک ساتھ پرفارم کریں گے۔
دنیا نیوز کے مطابق 25 سالہ پاکستانی باو¿لر محمد عامر پیر کو انگلش کاونٹی کرکٹ میں مڈل سیکس کیخلاف میدان میں اتریں گے جبکہ اسی ٹیم میں ان کے پرانے ناقد ایلسٹر کک بھی موجود ہیں۔ اس سے قبل دونوں کھلاڑیوں کا پاکستانی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران آمنا سامنا ہوا تھا۔
محمد عامر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان کی ایلسٹر کک کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، دونوں کے تعلقات ماضی میں بھی بہت اچھے رہے ہیں۔ ایسسیکس کاونٹی اور ایلسٹر کک نے انھیں جس طریقے سے خوش آمدید کہا ہے، وہ اس سے بہت خوش ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد عامر کا کہنا تھا کہ میری انگلینڈ پہنچنے کے پہلے ہی دن ایلسٹر کک سے ملاقات ہوئی تھی جو بہت خوشگوار رہی۔ اس موقع پر ایلسٹر کک نے مجھ سے اردو سیکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
محمد عامر کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ہمارے درمیان کوئی ایشو نہیں ہے۔ سب جانتے ہیں کہ ایلسٹر کک ایک اچھے کھلاڑی کے ساتھ ساتھ بہت اچھے انسان بھی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ان کے ساتھ کھیلتے ہوئے بہت اچھا وقت گزرے گا۔

مزید :

کھیل -