شاہد آفریدی ڈیرن سیمی کے مسلمان ہونے سے متعلق جاوید آفریدی کے بیان پر شدید ناراض تھے، معروف صحافی کا دعویٰ

شاہد آفریدی ڈیرن سیمی کے مسلمان ہونے سے متعلق جاوید آفریدی کے بیان پر شدید ...
شاہد آفریدی ڈیرن سیمی کے مسلمان ہونے سے متعلق جاوید آفریدی کے بیان پر شدید ناراض تھے، معروف صحافی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹار آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان کر کے سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا ہے اور ہر کوئی یہ جاننے کیلئے بے تاب ہے کہ آخر اس فیصلے کی وجہ کیا بنی اور اچانک انہوں نے پی ایس ایل 2 کی فاتح ٹیم چھوڑنے کا اعلان کیوں کر دیا۔

”ایک ٹیم سے کپ جیتا اب دوسری ٹیم کی باری ہے “، شاہد آفریدی نے پشاور زلمی چھوڑنے کااعلان کر دیا
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اب یہ معمہ حل ہو گیا ہے کیونکہ معروف صحافی مرزا قبال بیگ نے انکشاف کیاہے کہ شاہد آفریدی نے پی ایس ایل ختم ہونے کے بعد ہی جاوید آفریدی سے دوری پیدا کر لی تھی اور وہ ان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے باعث خوش نہیں تھے جبکہ ایک اور صحافی شعیب جٹ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شاہد آفریدی ڈیرن سیمی کے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے بیان پر بھی شدید ناراض تھے۔
ایک اور صحافی شعیب جٹ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ ہے کہ شاہد آفریدی ڈیرن سیمی کے بارے میں دئیے گئے جاوید آفریدی کے اس بیان سے بھی شدید ناراض تھے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ شائد اسلام قبول کر لیں گے جبکہ وہ جاوید آفریدی کی سیاسی لوگوں سے ملاقاتوں پر بھی خوش نہیں تھے۔

مجھے بالکل بھی علم نہیں تھا کہ شاہد آفریدی پشاور زلمی چھوڑ رہے ہیں: جاوید آفریدی
شاہد آفریدی کے قریبی دوستوں کے مطابق وہ ایک لمبے عرصے سے جاوید آفریدی کے ساتھ بات چیت بھی نہیں کر رہے تھے جبکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے دوست ان کا نام استعمال کر کے ان کی امیج خراب کر رہے ہیں اور وہ اپنے ایڈوائزرز سے بھی زیادہ خوش نہیں ہیں۔
صحافی کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی محب وطن ہیں اور اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ انتہائی مخلص بھی ہیں لیکن وہ ”دونمبری“ کبھی بھی برداشت نہیں کرتے۔

مزید :

کھیل -