ہماری ٹیم کا ریلو کٹا عامر ملک ہر سیزن میں کام آتا تھا، ویسٹ انڈیز سے میچ کے دوران وہ بیٹنگ کیلئے پچ سے دوسری طرف چلا گیا: عمران خان

ہماری ٹیم کا ریلو کٹا عامر ملک ہر سیزن میں کام آتا تھا، ویسٹ انڈیز سے میچ کے ...
ہماری ٹیم کا ریلو کٹا عامر ملک ہر سیزن میں کام آتا تھا، ویسٹ انڈیز سے میچ کے دوران وہ بیٹنگ کیلئے پچ سے دوسری طرف چلا گیا: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) 92 ورلڈ کپ کے ہیرو عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم میں ایک ریلو کٹا ” عامر ملک“ ہوتا تھا جو ہر سیزن میں کام آتا تھا۔
92 ورلڈ کپ کے ہیروز نے نجی ٹی وی جیو نیوز پر انٹرویو کے دوران دلچسپ واقعات شیئر کیے ، اس دوران عمران خان نے ایک کھلاڑی عامر ملک کا بھی تذکرہ کیا اور اسے اپنی ٹیم کا ریلو کٹا قرار دیا۔ اس موقع پر رمیز راجہ نے لقمہ دیا کہ ایک دفعہ آﺅٹ ہونے پر عامر ملک غلط ڈریسنگ روم میں چلا گیا تھا۔
عمران خان نے عامر ملک ” ریلو کٹا“ کا ایک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے دوران فاسٹ بولر سپیل کر رہے تھے ، جب کریز پر موجود کھلاڑی آﺅٹ ہوا تو میں نے کہا کہ پہلے میں چلا جاتا ہوں تاکہ فاسٹ بولرز کو فیس کرسکوں۔ اس دوران میرے پاس ہی عامر ملک بھی ڈرا ہوا بیٹھاتھا ، جب میں نے اس سے پوچھا کہ کوئی پریشانی تو نہیں تو اس نے بڑے اعتماد کے ساتھ کہا کہ نہیں میں ڈرا ہوا نہیں ہوں اور بیٹنگ کرنے جاﺅں گا۔
عمران خان نے کہا کہ مجھے اپنی غلطی کا اندازہ اس وقت ہوا جب عامر ملک گراﺅنڈ میں گیا تو اسے پچ بھی نظر نہیں آئی اور وہ بیٹنگ کرنے کیلئے پچ کی مخالف سمت میں چلا گیا۔

مزید :

کھیل -