جنرل راحیل شریف کا شاہد آفریدی کو فون، کامیابی پر مبارکباد
لاہور(ویب ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو ٹیلی فون کیا اور ٹی 20سیریز میں کامیابی پر مبارکباد دی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے فون سے حوصلہ بڑھایا، اس ٹیلی فونک رابطے سے کرکٹ کے لیے جذبات میں مزید پختگی آئی ہے ۔
یادرہے کہ 2009ءمیں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے اور پھر بھارت کے پراپیگنڈے کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے تھے ، چھ سال بعد زمبابوے کی ٹیم پاکستان آئی ہے اور ٹی 20سیریز میں شاہدآفریدی کی کپتانی میں میزبان ٹیم نے کلین سویپ کیا۔