کرکٹر رضا حسن پر 2سال کی پابندی لگا دی گئی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے ابھرتے ہوئے جادوگر اسپنررضا حسن پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پردو سال کی پابندی عائد کر دی ہے ۔رضا حسن پردو سال تک انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک دونوں طرح کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا ئی گئی ہے۔پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ رضا حسن نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے ان پر پابندی لگائی گئی ہے۔