”سرفراز کیساتھ ایسا کرتے شرم کیوں نہ آئی۔۔۔“ آئی سی سی نے میچ کے دوران سرفراز احمد کیساتھ شرمناک حرکت کا نوٹس لے لیا، ویسٹ انڈین باﺅلر کو ایسی سزا سنا دی کہ آئندہ کوئی بھی کھلاڑی ایسا کام نہیں کرے گا

”سرفراز کیساتھ ایسا کرتے شرم کیوں نہ آئی۔۔۔“ آئی سی سی نے میچ کے دوران ...
”سرفراز کیساتھ ایسا کرتے شرم کیوں نہ آئی۔۔۔“ آئی سی سی نے میچ کے دوران سرفراز احمد کیساتھ شرمناک حرکت کا نوٹس لے لیا، ویسٹ انڈین باﺅلر کو ایسی سزا سنا دی کہ آئندہ کوئی بھی کھلاڑی ایسا کام نہیں کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو دھکا دینے پر ویسٹ انڈین باو¿لر شینن گیبرئیل پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
تفصیلات کے مطابق جمیکا میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پیر کو میچ کے چوتھے روز پاکستان کی پہلی اننگز کے دوران 103 ویں اوور میں شینن گیبرئیل نے ایمپائر رچرڈ النگورتھ سے اپنی کیپ وصول کرنے کے دوران نان سٹرائیکر اینڈ پر موجود پاکستانی بلے باز سرفراز احمد کو جان بوجھ کر دھکا دیا تھا۔


تحقیقات کے دوران شینن گیبرئیل آئی سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے جس کے تحت کسی بھی کھلاڑی، آفیشل، ایمپائر یا کسی اور شخص سے جان بوجھ کر جسمانی طور پر ٹکرانا یا نقصان پہنچانا ممنوع ہے۔ آئی سی سی نے شینن گیبرئیل پر جرمانہ عائد کرنے کیساتھ ساتھ 3 منفی پوائنٹس بھی دئیے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ویسٹ انڈین باﺅلر نے نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کرس براڈ کی جانب سے دی گئی سزا کو تسلیم کر لیا جس کے بعد معاملے کی سماعت کی ضرورت نہیں رہی۔

مزید :

کھیل -