اگر وزیر اعظم آفر کریں تو پی سی بی چیئرمین بننے کیلئے تیار ہوں: ظہیر عباس

اگر وزیر اعظم آفر کریں تو پی سی بی چیئرمین بننے کیلئے تیار ہوں: ظہیر عباس
اگر وزیر اعظم آفر کریں تو پی سی بی چیئرمین بننے کیلئے تیار ہوں: ظہیر عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس نے چیئرمین پی سی بی بننے کی خواہش کا اظہار کردیا، کہتے ہیں کہ اگر وزیر اعظم کی جانب سے آفر آئے تو چیئرمین پی سی بی بننے کیلئے تیار ہوں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس نے اپنے ایک بیان میں پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یونس خان اور مصباح الحق پاکستان کی کرکٹ کیلئے شمع کی مانند ہیں، ہر کھلاڑی کا متبادل آجاتا ہے ان دونوں کا متبادل بھی آجائے تو بہتر ہوگا۔ سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ کھلاڑی راتوں رات کروڑ پتی بننے کیلئے فکسنگ کرتے ہیں۔

مزید :

کھیل -