چیمپنز ٹرافی کی فاتح ٹیم نے طویل عرصے دوبارہ ٹریننگ شروع کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیمپنز ٹرافی کی فاتح ٹیم نے طویل عرصے دوبارہ ٹریننگ شروع کردی ہے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے پاکستان واپس آکر نوجوان کرکٹرز کی کوچنگ کا آغاز کردیا،ہیڈ کوچ ہائی پرفارمنس کیمپ میں کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں جہاں انہوں نے کھلاڑیوں کو جدید تکنیک سے متعلق آگاہی فراہم کی ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق مکی آرتھر غیر ملکی کوچنگ سٹاف کے ہمراہ پاکستان واپس آگئے اور انہوں نے ایل سی سی اے گراﺅنڈ میں صبح کے سیشن میں کھلاڑیوں کو لیکچر دیا ۔اس موقع پر ہیڈ کوچ نے کرکٹرز کو فٹنس پر بھر پور فوکس کرنے کی ہدایت کی اور کھلاڑیوں کو جدید تکنیک سے متعلق آگاہی فراہم کی ۔ان کا کہنا تھا کہ فٹنس اچھی ہو تو بیٹنگ اور باولنگ میں تسلسل سے پرفارم کیا جا سکتا ہے ۔