گالے ٹیسٹ میں سری لنکن کھلاڑی گیند لگنے سے شدید زخمی، فوراً ہسپتال لے گئے کیونکہ۔۔۔ کرکٹ کے میدان سے افسوسناک خبر آ گئی

گالے ٹیسٹ میں سری لنکن کھلاڑی گیند لگنے سے شدید زخمی، فوراً ہسپتال لے گئے ...
گالے ٹیسٹ میں سری لنکن کھلاڑی گیند لگنے سے شدید زخمی، فوراً ہسپتال لے گئے کیونکہ۔۔۔ کرکٹ کے میدان سے افسوسناک خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گالے (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران سری لنکن کھلاڑی کیچ پکڑنے کی کوشش میں اپنا ہاتھ شدید زخمی کروا بیٹھا جسے سرجری کیلئے فوراً ہسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔ اس انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم 10 کھلاڑیوں تک محدود ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ فخرزمان ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے، ایسا کھیل کھیلا کہ پاکستانیوں کے پھر سے دل لوٹ لئے
سری لنکن سٹار مڈل آرڈر بلے باز اسیلا گونارتنے سلپ میں فیلڈنگ کر رہے تھے کہ اس دوران بھارتی اوپنر شیکھر دھون کے بلے سے نکلنے والا کیچ ان کی جانب بڑھا۔ گونارتنے نے ڈائیو لگا کر کیچ پکڑنے کی کوشش کی تاہم گیند ان کے انگوٹھے پر جا لگی جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے اور درد کے مارے گراﺅنڈ میں ہی لیٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ جنوبی افریقی بلے باز کوینٹن ڈی کوک پی ایس ایل 3 میں حصہ لیں گے، یہ کس ٹیم کی جانب سے کھیلیں گے؟ نام جان کر پاکستانیوں کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نہ رہا
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کیچ پکڑنے کی کوشش میں ان کے بائیں ہاتھ کا انگوٹھا زخمی ہوا ہے جبکہ اسی ہاتھ کی کلائی پر پہلے ہی پٹیاں چڑھی ہوئی تھیں جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی کلائی میں بھی درد موجود تھا۔ گیند لگتے ہی طبی عملہ گراﺅنڈ کی جانب دوڑا جنہیں اندازہ ہوا کہ ان کے انگوٹھے کو فوری سرجری کی ضرورت ہے جس پر انہیں کولمبو کے ہسپتال بھیج دیا گیا۔

مزید :

کھیل -