عامر سہیل اور عبدالباسط کا فکسنگ کی آفرز ملنے کا انکشاف، مجھے افسوس ہے کہ کسی نے آفر ہی نہیں کی: جاوید میانداد

عامر سہیل اور عبدالباسط کا فکسنگ کی آفرز ملنے کا انکشاف، مجھے افسوس ہے کہ کسی ...
عامر سہیل اور عبدالباسط کا فکسنگ کی آفرز ملنے کا انکشاف، مجھے افسوس ہے کہ کسی نے آفر ہی نہیں کی: جاوید میانداد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹرز عبدالباسط اور عامر سہیل نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں اپنے کیریئر کے دوران میچ فکسنگ کی آفرز ہوئی تھیں لیکن انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا۔ جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ میں تو ڈھونڈتا تھا کہ کوئی مجھے فکسنگ کی آفر کرے لیکن مجھے کوئی آفر ہی نہیں کرتا تھا ، مجھے ساری زندگی یہی افسوس رہا۔
نجی ٹی وی سما کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ اپنے کیریئر کے دوران مجھے ایک دفعہ میچ فکسنگ کی آفر ہوئی اور کہا گیا کہ انڈیا کے خلاف 10 رنز بنانے پر تمہیں 50 لاکھ روپے ملیں گے۔ وہ فائنل میچ تھا جس میں عامر سہیل نے 67 اور میں نے 57 رنز بنائے جس کے بعد وہ بندہ دوبارہ کبھی نظر نہیں آیا۔

میچ فکسرز اپنے ملک کو بیچنے کا پیسہ لیتے ہیں, رنز نہ بنانا فکسنگ کا اصل مطلب ہے:جاوید میانداد
اس موقع پر عامر سہیل نے بتایا کہ مجھے ایک دو بار فکسنگ کی آفر ہوئی جس پر میں نے رپورٹ کیا اور ہم لوگوں نے فکسنگ سے بچنے کا قرآن پاک پر حلف لیا۔ اس کے بعد بھی ایک دو بار آفر ہوئی لیکن پھر میں نے رپورٹ کردیا، میں چھوٹا سا پلیئر تھا اس لیے مجھے 20 سے 25 لاکھ روپے کی آفر ہوتی تھی۔

بڑے کھلاڑی کو بچانے کیلئے قربانی کا بکرا بنایا گیا، فکسنگ کی ہوتی تو قرض لے کر گھر نہ بنانا پڑتا: عطا الرحمان
جب جاوید میانداد سے فکسنگ کی آفر کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا ’میں تو ڈھونڈتا تھا کہ کوئی مجھے آفر کرے لیکن مجھے کوئی آفر ہی نہیں کرتا تھا ، مجھے ساری زندگی یہی افسوس رہا‘ ۔انہوں نے کہا مارکیٹ میں بکیوں کو پتاہوتا ہے کہ کہاں جانا ہے اور کہاں نہیں جانا ، یہ لوگ لڑکوں کو پھنسانے کیلئے بڑے طریقے استعمال کرتے ہیں۔ بندے کو خود پتا ہونا چاہیے کہ اس طرف خطرہ ہے ادھر نہیں جانا۔

مزید :

کھیل -