انگلینڈ ، لنکا دوسرا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا: آئی لینڈرز کو سیریز بچانے کا چیلنچ درپیش:میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان
چیسٹر لی سٹریٹ(نیوز ڈیسک) انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل سے چیسٹر لی سٹریٹ میں شروع ہوگا۔ میزبان انگلینڈ پہلا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں پہلے ہی برتری حاصل کر چکا ہے۔ آئی لینڈرز پہلے ٹیسٹ میں شکست کو بھلا کر اس ٹیسٹ میں جیت کیلئے پرعزم ہیں۔ یاد رہے کہ سری لنکا نے گزشتہ دورہ انگلینڈ کے دوران دوسرا ٹیسٹ واضح مارجن سے جیت کر سیریز میں واپسی کی تھی۔اب بھی مہمان ٹیم یہ ٹیسٹ جیت کر سیریز کو بچانے کیلئے پرعزم ہے۔سری لنکا اس گراونڈ پر اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔ اس سےپہلے ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیمیں اس گراونڈ پر کھیل چکی ہیں۔انگلینڈ کی ٹیم اس گراونڈ پر پانچ ٹیسٹ کھیل چکی ہے اور ان تمام میچوں میں کامیابی انلش ٹیم کا مقدر بنی ہے۔دوسری طرف محکہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اس میچ میں بارش ہو سکتی ہے۔