”کرس گیل معصوم ہے، میڈیا جان بوجھ کر نشانہ بناتا ہے “ڈیرن سمی اپنے اوپنر کی حمایت میں آگئے

”کرس گیل معصوم ہے، میڈیا جان بوجھ کر نشانہ بناتا ہے “ڈیرن سمی اپنے اوپنر کی ...
”کرس گیل معصوم ہے، میڈیا جان بوجھ کر نشانہ بناتا ہے “ڈیرن سمی اپنے اوپنر کی حمایت میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز دیسک) ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان دیرن سمی اپنی ٹیم کے اوپنر کرس گیل کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ معروف کرکٹ ویب سائٹ ” کرک انفو“ کے مطابق سمی نے کہا ہے کہ گیل پر عورتوں سے بدزبانی کرنے کا الزام غلط ہے ۔ وہ ایک انٹرٹینر ہے جو لوگوں کو خوش کرتا ہے ۔ سمی نے مزید کہا کہ گیل کا مزاج دوستانہ ہوتا ہے اس لئے میڈیا اس کو آسانی سے نشانہ بنا لیتا ہے۔گیل ہمارا ہیرو ہے ۔ اس کی ویسٹ انڈین کرکٹ کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اگر اس نے کسی عورت کو مذاق میں کچھ کہہ دیا تو اس کو اتنا بڑھاوا دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔ وہ یہ سب کچھ مذاق میں کہتا ہے اس کے علاوہ اس کا کوئی مقصد نہیں ہوتا۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا میں بگ بیش کے دوران گیل پر ایک ٹی وی رپورٹر کو نازیبا کلمات کہنے پر جرمانہ ہوا تھا اس کے بعد حالیہ دنوں میں ایک بار پھر انہوں نے آئی پی ایل کے دوران ایک خاتون سے ذومعنی بات کہی تھی ۔

مزید :

کھیل -