فٹنس اینڈ ٹریننگ کیمپ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاک فوج کے جوانوں کو رسہ کشی کے مقابلے میں شکست دے دی

فٹنس اینڈ ٹریننگ کیمپ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاک فوج کے ...
 فٹنس اینڈ ٹریننگ کیمپ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاک فوج کے جوانوں کو رسہ کشی کے مقابلے میں شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )کاکول میں فٹنس اینڈ ٹریننگ کیمپ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم نے رسہ کشی کے مقابلے میں پاک فوج کی ٹیم کو شکست دے دی ۔تفصیل کے مطابق کاکول میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا فٹنس اینڈ ٹریننگ کیمپ جاری ہے جہاں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور پاک فوج کے جوانوں کے درمیا ن رسہ کشی کا مقابلہ ہوا۔اس دوران مصبا الحق ،یونس خان ،جنید خان ،اظہر علی اورشرجیل خان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے رسہ کشی کے مقابلے میں حصہ لیا ۔مقابلے میں جیتنے کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا جبکہ پاک فوج کے جوانوں نے بھی آگے بڑھ کر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو داد دی تاکہ ان کے حوصلے مزید بلند ہو سکیں ۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

کھیل -