زمبابوے کرکٹ بورڈنے دورہ پاکستا ن کی تصدیق کر دی
ہرارے(مانیٹرنگ ڈیسک) زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے مئی میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی مگر زمبابوے کرکٹ بورڈنے پاکستا ن کا دورہ کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اس دورے سے حا صل ہونے والی رقم کا 50فیصد حصہ مانگااور ساتھ ہی ساتھ یہ شرط بھی رکھی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اگست میں زمبابوے کا دورہ کرے گی ۔پاکستان اور زمبابوے کرکٹ بورڈزکے درمیان مذاکرات طے پاگئے ہیں جس انہوں نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔زمبابوے ٹیم پاکستان میں 3ون ڈے اور 2ٹی 20کھیلے گی ۔