پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ سیریز سے متعلق حیران کن خبر آگئی ،پاکستان نے دو ٹوک فیصلہ سنا یا تو بنگلہ دیش نے بھی تائید کردی اور پھر ۔۔۔
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ ہو گئی ہے،سیریز میں2 ٹیسٹ، 3ون ڈے اور 2ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جانے تھے۔ سیریز دونوں بورڈز کی باہمی رضا مندی سے منسوخ کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز رواں برس جولائی اگست میں کھیلی جانی تھی۔ پی سی بی کا موقف ہے کہ حالیہ برسوں میں پاکستان نے 2 مرتبہ بنگلہ دیش کا دورہ کیا ہے۔بورڈ کا کہنا ہے کہ ہر مرتبہ پاکستان ہی بنگلہ دیش کا دورہ نہیں کر سکتا۔ بنگلادیشی بورڈ نے پی سی بی کے موقف کی کسی طرح کی مخالفت نہیں کی ہے۔