لائنل میسی دانت سے محروم ہوگئے
لندن(ویب ڈیسک) رئیل میڈرڈ کے خلاف میچ کے دوران بارسلونا کے لائنل میسی دانت سے محروم ہوگئے ۔ انہیں حادثاتی طور پر رئیل میڈرڈ کے دفاعی کھلاڑی مارسیلو کی کہنی چہرے پر لگی جس سے ان کے منہ سے خون بہنے لگا۔ انہیں میدان پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی تھی ۔بعدازاں انہوں نے منہ میں ٹشو لے کر میچ میں حصہ لیا تاہم انہیں ڈینٹل سرجری کے عمل سے گزرنا ہوگا۔