بھارت :نوجوان کرکٹر کو دن دیہاڑے فائرنگ کر کے قتل گیا ،دو ملزم گرفتار

بھارت :نوجوان کرکٹر کو دن دیہاڑے فائرنگ کر کے قتل گیا ،دو ملزم گرفتار
بھارت :نوجوان کرکٹر کو دن دیہاڑے فائرنگ کر کے قتل گیا ،دو ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں حالیہ کچھ عرصے میں کرکٹرز کی ہلاکتوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس ضمن تازہ ترین واقعہ نئی دہلی کے مضافات میں پیش آیا ہے جہاں ایک نوجوان کرکٹر کو میچ کھیلنے کے بعد گھر واپس لوٹتے ہوئے دن دیہاڑے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔پولیس کو ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق مغربی نئی دہلی کے علاقے نجف گڑھ سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ دنیش ایلیس مانگو میچ کھیلنے کے بعد دوست کے ہمراہ تقریباً اپنے گھر کے دروازے پر پہنچ گیا تھا جب موٹرسائیکل پر اس کا پیچھا کرنے والے دو لوگوں نے انہیں اوورٹیک کیا اور پھر پیچھے بیٹھے شخص نے اتر کر دنیش کو پہلے کمر میں گولی ماری اور پھر اس کا موت کا یقین کرنے کے لئے سر پر بھی 2 فائر کئے۔ پولیس نے قتل میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن میں ایک شخص کے بیان کے مطابق دنیش ان کی مخالف ٹیم کا رکن تھا اور اس نے انہیں مارنے کے بعد موبائل فون بھی چھین لیا تھا۔

شرفاءکے کھیل میں ”شرارتی“ جملے، نامور کھلاڑیوں کی ایسی ویڈیو منظرعام پر آ گئی جو اس سے پہلے کسی نے نہ دیکھی

مزید :

کھیل -