پہلے ٹیسٹ میں بھارت کی شکست کی وجہ او کیف کی کارکردگی نہیں، خراب وکٹ بنی: ہربھجن سنگھ

پہلے ٹیسٹ میں بھارت کی شکست کی وجہ او کیف کی کارکردگی نہیں، خراب وکٹ بنی: ...
پہلے ٹیسٹ میں بھارت کی شکست کی وجہ او کیف کی کارکردگی نہیں، خراب وکٹ بنی: ہربھجن سنگھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شرمناک شکست کے باوجود بھی سابق سپنر ہربھجن سنگھ آسٹریلوی سپنر او کیف کی کارکردگی کی تعریف کرنے کو تیار نہیں ہیں بلکہ انہوں نے بھارت کی شکست کی جہ خراب وکٹ کو قرار دیا ہے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے بھارت کو پونے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 333 رنز کی شرمناک شکست سے دوچار کیا اور بھارتی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ میچ صرف 3 دن میں ہی ختم ہو گیا۔ اس میچ میں سٹیو او کیف نے ”بمباری“ کرتے ہوئے بھارت کی بیٹنگ لائن ”تباہ“ کر دی اور دونوں اننگز میں کل 12 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت بھارت کے 19 میچوں میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بھی ختم ہو گیا جبکہ آسٹریلیا نے کئی سال بعد ایشیاءکی سرزمین پر ٹیسٹ میچ بھی جیتا۔

اوکیف کی پھر ”بمباری“۔۔۔ آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 333 رنز کی عبرتناک شکست دیدی
ہربھجن سنگھ کسی طور پر بھی اس جیت کا کریڈٹ آسٹریلوی باﺅلرز کے کھاتے میں ڈالنے کو تیار نہیں ہیں اور انہوں نے او کیف کو بہترین کارکردگی اور آسٹریلیا کو فتح پر مبارکباد دینے کے بجائے وکٹ کو قصوروار ٹھہرا دیا اور کہا کہ اس وجہ سے ہی 3 دن میں 40 کھلاڑی آﺅٹ ہوئے۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ہربھجن سنگھ نے اس ٹیسٹ میچ سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت کا دورہ کرنے والی موجودہ آسٹریلوی ٹیم کمزور ترین ٹیم ہے جسے 3-0 سے شکست ہو گی تاہم پہلے ہی میچ میں شرمناک شکست کے بعد اب وہ اپنا منہ چھپا رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -