پی ایس ایل فائنل،قذافی سٹیڈیم میں نئے انکلوژر کا افتتاح کل ہوگا
لاہور(آئی این پی) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ سے قبل تیار کیے گئے نئے انکلوڑر کا افتتاح منگل کوہوگا۔پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کے لئے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا اجلاس چیئرمین شہریار خان کی زیر صدارت ہوا، جس میں فائنل کے لئے کی جانے والے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی اور پی ایس ایل گورننگ کونسل کے سربراہ نجم سیٹھی، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں شرکاء کو پی ایس ایل فائنل کے لئے کیے جانے والے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ فائنل سے قبل تیار کیے گئے خصوصی نئے فار اینڈ انکلوڑر کا افتتاح(کل)منگل کو چیئرمین پی سی بی شہریار خان کریں گے۔