کوینٹن ڈی کوک اور مچل جانسن کے بعد 2 اور جگمگاتے ستاروں کی پی ایس ایل 3 میں شمولیت کی خبر آ گئی، یہ کون ہیں اور کس ملک سے تعلق رکھتے ہیں؟ جان کر آپ بے اختیار کہیں گے ”مزہ تو اب آئے گا“

کوینٹن ڈی کوک اور مچل جانسن کے بعد 2 اور جگمگاتے ستاروں کی پی ایس ایل 3 میں ...
کوینٹن ڈی کوک اور مچل جانسن کے بعد 2 اور جگمگاتے ستاروں کی پی ایس ایل 3 میں شمولیت کی خبر آ گئی، یہ کون ہیں اور کس ملک سے تعلق رکھتے ہیں؟ جان کر آپ بے اختیار کہیں گے ”مزہ تو اب آئے گا“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے شروع ہونے میں ابھی چند مہینے باقی ہیں مگر شائقین کرکٹ میں ابھی تک ہی جوش پایا جا رہا ہے کیونکہ اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں دنیا کے چند ایسے کھلاڑیوں کی شمولیت کی خبریں گردش کر رہی ہیں جنہیں ہر کوئی گراﺅنڈ میں کھیلتا دیکھنے کا خواہشمند ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ گالے ٹیسٹ میں سری لنکن کھلاڑی گیند لگنے سے شدید زخمی، فوراً ہسپتال لے گئے کیونکہ۔۔۔ کرکٹ کے میدان سے افسوسناک خبر آ گئی
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی بلے باز کوینٹن ڈی کوک اور آسٹریلیا کے سابق باﺅلر مچل جانسن کے بعد اب مائیک ہسی اور مائیکل کلارک کے نام بھی سامنے آئے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ یہ دونوں کھلاڑی بھی پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں چھکے، چوکے لگا کر شائقین کے دلوں کو گرمائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ سپاٹ فکسنگ سکینڈل:خالد لطیف کے خلاف کاروائی مکمل ،فیصلہ محفوظ
قبل ازیں پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کی چیمپئن ٹیم پشاور زلمی کے مالکان نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پی ایس ایل 3 کیلئے کوینٹن ڈی کوک کیساتھ معاہدہ کر لیا ہے جبکہ مچل جانسن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے تیسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کیلئے سائن اپ کر لیا ہے اور اب دیگر کھلاڑیوں کیساتھ وہ بھی ”فروخت“ کیلئے پیش ہوں گے۔

مزید :

کھیل -