”تینوں سہی پھائے لایا اے ٹیم مینجمنٹ نے۔۔۔“ سوشل میڈیا پر عمر اکمل کی ”درگت“ جاری، ایسی کون سی ویڈیو اپ لوڈ کی کہ صارف نے ایسی بات کہہ دی؟ جان کر آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

”تینوں سہی پھائے لایا اے ٹیم مینجمنٹ نے۔۔۔“ سوشل میڈیا پر عمر اکمل کی ...
”تینوں سہی پھائے لایا اے ٹیم مینجمنٹ نے۔۔۔“ سوشل میڈیا پر عمر اکمل کی ”درگت“ جاری، ایسی کون سی ویڈیو اپ لوڈ کی کہ صارف نے ایسی بات کہہ دی؟ جان کر آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹر عمر اکمل کو فٹنس کے باعث قومی ٹیم سے باہر کیا گیا تو کرکٹر نے بھی ”سخت محنت“ کی ٹھان لی اور دھڑا دھڑ ’ڈنڈ‘ پیلنے اور ورزش کرنے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ عامر لیاقت کے پروگرام میں عماد وسیم نے اپنی ہونے والی دلہن کا اشارہ دیا تو سوشل میڈ یا نے لڑکی کو ڈھونڈ نکالا ،دونوں کی ایک ساتھ تصویر انٹر نیٹ پر وائرل ہوگئی
ٹیم سے باہر ہونے کا کچھ ایسا ”صدمہ“ لگا کہ کبھی انگوروں اور کبھی رنگ برنگے جوتوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوڈ کرنے والے عمر اکمل کی ٹائم لائن پر آج کل صرف اور صرف ورزش کرتے ہوئے ویڈیوز اور تصاویر ہی دیکھنے کو ملتی ہیں اور وہ اپنی سی کوشش میں مصروف ہیں کہ کسی نہ کسی طرح مداحوں کو یقین دلا سکیں کہ ان کیساتھ ساتھ وہ بھی قومی ٹیم سے باہر ہونے پر شدید پریشان ہیں اور واپسی کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
مگر ایک جانب مداح ہیں کہ وہ عمر اکمل کی جانب سے پے درپے کی جانے والی لاپرواہیوں کے باعث اب ان پر یقین کرنے کو تیار نہیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہر ویڈیو پر ایسے ایسے کمنٹس ملتے ہیں کہ پڑھنے والے کیلئے جہاں اپنی ہنسی روکنا مشکل ہو جاتا ہے، وہیں اسے عمر اکمل کی حالت پر ”ترس“ بھی آتا ہے۔

پاکستان کرکٹ کو تنہا کرنا بہت مشکل ہے جلد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو جائیگی ، ہیڈ کوچ مکی آرتھر
اس مرتبہ بھی انہوں نے جم میں ”سخت“ محنت کرتے ہوئے ویڈیو بنائی اور یہ سوچ کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی کہ شائد اس مرتبہ ان کی کچھ تعریف ہو جائے اور مداح یہ یقین کر لیں کہ وہ واقعی دل سے محنت کر رہے ہیں۔ اب مداحوں نے ان پر یقین تو کر لیا مگر اس سخت محنت کا سہرا ان کے سر سجانے کے بجائے مینجمنٹ کے سر سجا دیا، کہ یہ سب ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ملنے والی ”کڑی سزا“ کا نتیجہ ہے۔

ایک صارف صغیر نے دلچسپ کمنٹ کیا ”تینوں سہی پھائے لایا اے ٹیم مینجمنٹ نے“

ایم پی نامی صارف کا کہنا تھا ”خیال کرنا، کہیں ٹراﺅزر نہ پھٹ جائے“

جنید نے لکھا ”پہلے 10 پش اپس تو نکال لو، وہ بھی نہیں ہوتے“

ایک دل ہے نامی صارف نے بھی اس ’ہارڈ ورک‘ کو مارنے سے انکار کر دیا اور لکھا ”ڈرامے باز“


ڈی ایل نامی صارف نے عمر اکمل کو پانی پینے کا بیان یاد دلاتے ہوئے لکھا ”امید ہے کہ آپ آج کل کم پانی پیتے ہوں گے“

کامران خان کا کہنا تھا ”جا یار۔۔۔! کل پھر تمہاری کسی ڈانسر کے ساتھ فوٹو لیک ہو جانی ہے“

کرکٹ سنی نامی صارف نے لکھا ”آپ کیساتھ ذہنی مسئلہ ہے،پہلے کسی اچھے سے ڈاکٹر کو چیک کروائیں اور پھر کرکٹ کھیلنے کے بارے میں سوچیں“

عمر اکمل میں نہ تو ٹیلنٹ کی کمی ہے اور نہ ہی کسی کو ان کی صلاحیتوں پر کوئی شک ہے مگر گزشتہ چند سالوں میں سامنے آنے والی ان کی حرکتیں اور کارکردگی نے ان کے مداحوں کو بھی اس قدر مایوس کر دیا ہے کہ وہ ان کی کسی بات پر یقین کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ اب اگر عمر اکمل کھویا ہوا اعتماد بحال کرنا چاہتے ہیں تو انہیں سوشل میڈیا پر ویڈیوز یا تصاویر اپ لوڈ کر کے سخت محنت کا یقین دلانے کی کوشش کے بجائے میدان میں کارکردگی دکھانا ہو گی۔

مزید :

کھیل -