اوول ٹیسٹ: پہلے دن کا کھیل ختم ،انگلینڈ کے بارش سے متاثرہ پہلے روز کے اختتام پر چار وکٹوں کے نقصان پر 171رنز

اوول ٹیسٹ: پہلے دن کا کھیل ختم ،انگلینڈ کے بارش سے متاثرہ پہلے روز کے اختتام ...
اوول ٹیسٹ: پہلے دن کا کھیل ختم ،انگلینڈ کے بارش سے متاثرہ پہلے روز کے اختتام پر چار وکٹوں کے نقصان پر 171رنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیالیکن بارش کی وجہ سے 59اورز کا کھیل ہی ہو سکا جس میں انگلینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنالیے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ عامر لیاقت کے پروگرام میں عماد وسیم نے اپنی ہونے والی دلہن کا اشارہ دیا تو سوشل میڈ یا نے لڑکی کو ڈھونڈ نکالا ،دونوں کی ایک ساتھ تصویر انٹر نیٹ پر وائرل ہوگئی
تاریخی گرائونڈ اوول میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے الیسٹر کک82رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں،جہنٰیں بن سٹوکس کا ساتھ حاصل ہے جو 21 رنز کےساتھ کریز پر موجود ہیں،آج جب انگلینڈ نے کھیل کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ12کے مجموعے پر گری جب کیٹن جیننگز بغیر کھاتے کھولے پویلین لوٹ گئے،اس کے بعد ان کی دوسری وکٹ64رنز پر گری جب ٹام ویسلی 25رنز بناکر آئوٹ ہو گئے،اس کے بعد کپتان جان روٹ  بھی 113رنز کے مجموعے پر چلتے بنے ان کا انفرادی سکور29تھا اس کے انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 120 پر گری جب ڈیوڈ ملن ایک رنز بنا کرآئوٹ ہو گئے۔

بائولنگ کے شعبے مٰیں سائو تھ افریقہ کی جانب سے وررنن پھلندر کامیاب بائولر  رہے جن کے حصے12اورز میں 2 وکٹیؓں آئی۔جبکہ کرس مورس اور راجیسو رابدا کے حصے ایک،ایک وکٹ آئی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ کوینٹن ڈی کوک اور مچل جانسن کے بعد 2 اور جگمگاتے ستاروں کی پی ایس ایل 3 میں شمولیت کی خبر آ گئی، یہ کون ہیں اور کس ملک سے تعلق رکھتے ہیں؟ جان کر آپ بے اختیار کہیں گے ”مزہ تو اب آئے گا“
دونوں ٹیموں کے درمیان 4 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے 211 رنز سے فتح حاصل کی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے 340 رنز سے انگلینڈ کو چت کیا تھا۔

مزید :

کھیل -