آئی سی سی میں افغانستان کی شمولیت کی حمایت کریں گے:نجم سیٹھی

آئی سی سی میں افغانستان کی شمولیت کی حمایت کریں گے:نجم سیٹھی
آئی سی سی میں افغانستان کی شمولیت کی حمایت کریں گے:نجم سیٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ افغانستان کی آئی سی سی میں شمولیت کی حمایت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ سیریز کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائےگا ،افغانستان کی ٹیم پاکستان آرہی ہے اور ایک ایک کرکے باقی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔

پاکستان،افغانستان کے درمیان شارجہ میں سیریز کھیلنے پر اتفاق کیا گیا ہے:چیئرمین پی سی بی،خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے پاس بہترین کھلاڑی موجود ہیں اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو افغانستان میں بہترین سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے بارے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ عاطف مشعل ، افغان صدر اشرف غنی کے بہت قریبی دوست ہیں اوران کے پاکستان آنے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اچھے ہونگے۔

سوشل میڈیا پر نوجوان کی لڑکی سے مسلسل فحش تصاویر کی فرمائش ، تنگ آکر بالآخر لڑکی نے ایسی تصویر بھیج دی کہ لڑکا خوشی کے مارے پاگل ہو گیا، ایسا کیا تھا؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے گی,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

قبل ازیں پی سی بی کے چیئرمین اور افغانستان کرکٹ بورڈکے سربراہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کے اعلان کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان لاہور اور کابل میں ایک ایک ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -