وہ کھلاڑی جو کرکٹ کے میدان میں زندگی کا میچ ہار گئے
لاہور (ویب ڈیسک) کرکٹ کی تاریخ میں 7کھلاڑی گیند لگنے سے جاں بحق ہوئے، 2 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز سے پہلے بھی میچ کے دوران گیند لگنے سے 6 کھلاڑیوں کی اموات واقعہ ہوچکی ہیں۔رمن لامبا ایک ہندوستانی بیٹس مین تھے ، محراب حسین کی طرف سے کھیلے گئے ایک شاٹ میں گیند سیدھا ان کے سر پر لگی جس کی وجہ سے انٹرنل انجری ہونے کے باعث وہ کوما میں چلے گئے تھے اور وینٹی لیٹر پر تین دنوں تک رہنے کے بعد ان کی موت ہوگئی تھی انہوں نے ہندوستان کے لئے چار ٹیسٹ اور 32 ون ڈے میچ کھیلے تھے۔ 17 دسمبر 2013ءکے دن ایک اور کرکٹر کی میدان پر بال لگنے کی وجہ فوری طور پر موت ہوگئی تھی۔ پاکستان کے 22 سال کے نوجوان کرکٹر ذوالفقار بھٹی کی چھاتی پر گیند لگنے سے موت ہوگئی تھی۔ پاکستان کے ہی ایک اور کرکٹر عبدالعزیز کی بھی موت گیند لگنے سے ہوئی تھی۔ عزیز اس وقت 17 سال کے تھے جب وہ چھاتی پر گیند لگنے کے بعد جانبر نیں ہوسکے تھے لیکن اس معاملے میں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ عزیز کی موت آف بریک گیند لگنے سے ہوئی تھی۔ ڈیرین رینڈول ساﺅتھ افریقہ کے وکٹ بلے باز تھے، جن کی موت بھی میدان پر گیند لگنے کی وجہ سے ہوئی تھی، ان کی موت 27 اکتوبر 2013ءکو اس وقت ہوئی جب ایک تیز گیند ان کے سر پر آکر لگی۔ کھیل کے دوران دو انگلش پلیئرز جارج سمرج اور الاعیان پھولے کی جان بھی میچ کے دوران گیند لگنے سے گئی تھی جبکہ 26 سالہ آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ کے دوران فاسٹ باﺅلر سین ایبٹ کی گیند سر پر لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے تھے اور 2 روز کومے کی حالت میں رہنے کے بعد 27 نومبر 2014ءکو جاں بحق ہوگئے۔