ہملٹن ٹیسٹ: قومی ٹیم پہلی اننگز میں 216 رنز پر آﺅٹ، نیوزی لینڈ کو 55 رنز کی برتری مل گئی

ہملٹن ٹیسٹ: قومی ٹیم پہلی اننگز میں 216 رنز پر آﺅٹ، نیوزی لینڈ کو 55 رنز کی ...
ہملٹن ٹیسٹ: قومی ٹیم پہلی اننگز میں 216 رنز پر آﺅٹ، نیوزی لینڈ کو 55 رنز کی برتری مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہملٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 216 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ہے اور نیوزی لینڈ کو 55 رنز کی برتری حاصل ہے۔ بارش کے باعث تیسرے روز نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں صرف ایک گیند ہو سکی اور میچ روک دیا گیا۔

تیسراٹیسٹ،انگلینڈ نے بھارت کیخلاف میچ میں پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر 8وکٹوں کے نقصان پر 268رنز جوڑ لیے
تفصیلات کے مطابق کھیل کے دوسرے پاکستان نے 76 رنز 5 کھلاڑی آﺅٹ سے اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 216 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اسے 55 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ بابر اعظم کے ناقابل شکست 90 رنز کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔ پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم نے 5، اظہر علی نے 1، یونس خان نے 2، اسد شفیق نے 23، سرفراز احمد نے 41، سہیل خان نے 37، وہاب ریاض نے 0، محمد عامر نے 5 اور عمران خان نے 6 رنز بنائے جبکہ کیرئیر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے محمد رضوان کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساﺅدھی نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن کو بکھیر کر رکھ دیا اور 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نیل ویگنر نے 3 اور گرینڈہوم نے 1 وکٹ حاصل کی۔

شاہد آفریدی کی نئے آرمی چیف کو عہدہ ملنے پر مبارکباد
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 55 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا تو محمد عامر کی جانب سے پہلی گیند ہی پھینکی جا سکی اور بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا جو کھیل ختم کرنے کا باعث بن گیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں تاحال کوئی سکور نہیں بنا سکی اور اس کا کوئی کھلاڑی آﺅٹ نہیں ہوا۔ جیت راوال 0 اور ٹام لیتھم 0 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جو چوتھے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔
قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کیویز نے 271 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 216 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئی۔

مزید :

کھیل -