”بگ تھری ختم ہونے پر اس بھارتی پر شدید تنقید ہو رہی ہے کیونکہ۔۔۔“ شہریار خان حقیقت سامنے لے آئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ بگ تھری کے خاتمے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین ششانک منوہر کا بڑا ہاتھ ہے۔
ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ شہریار خان نے کہا کہ 2014ءمیں انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارت بہت زیادہ سرگرم تھے لیکن جب ششانک منوہر آئی سی سی کے چیئرمین بنے تو انہوں نے شروع سے ہی بگ تھری کو غلط قرار دیا اور اسے بدلنے کی بات کی اور جب کوئی چیئرمین ہی ایسی پوزیشن لے لیتا ہے تو پھر باقی ممبران بھی اس کے پیچھے پیچھے چل پڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بگ تھری کے خاتمے میں ششانگ منوہر کا بڑا ہاتھ ہے اس پر انہیں بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے کہ وہ بھارت کے موقف کی حمایت نہیں کر رہے۔ لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ اصول کی بات ہے اور میں اصولوں کا شخص ہوں اور اصولی بات ہی کروں گا ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
بھارت اور سری لنکا نے آئی سی سی کے نئے آئین کی بھی مخالفت کی ہے تاہم قوی امید ہے کہ جنہوں نے اب اس کی حمایت کی ہے وہ جون میں ہونے والی میٹنگ میں بھی اس کی حمایت ہی کریں گے او ریوں بگ تھری ڈوب جائے گا اور نیا آئین نافذ العمل ہو گا۔