آئی سی سی ورلڈ الیون ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی

آئی سی سی ورلڈ الیون ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی
آئی سی سی ورلڈ الیون ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ الیون ستمبر میں پاکستان کاد ورہ کرے گی جس دوران 3 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

ملاقات اور پیشکش کا شکریہ، ذاتی مصروفیات کے باعث فیئرویل میچ نہیں کھیل سکتا: شاہد آفریدی
تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریزکی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کرکٹ ٹیم الیون کا ستمبر میں دورہ پاکستان متوقع ہے جس کی قیادت سابق سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے کریں گے جبکہ اس ٹیم میں تمام ممالک سے ایک یا دو کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ الیون نے دورہ پاکستان کے حوالے سے باقاعدہ تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔
واضح رہے کہ اس دورے کے پس پردہ محرک انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے صدر جائلز کلارک ہیں جو پاکستان سے متعلق آئی سی سی کی ٹاسک فورس کے سربراہ بھی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان کے مطابق جائلز کلارک نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل میچ لاہور میں کرانے پر تعریف کرنے کیساتھ ساتھ رواں سال غیر ملکی کرکٹرز بین الاقوامی ٹیم کو پاکستان لانے کا کہا تھا۔

جنید خان سےمتعلق غیر ذمہ دارانہ بیان، عمر اکمل کی چیمپینز ٹرافی سے چھٹی کا امکان
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جائلز کلارک نے اس سے قبل بھی ایک انٹرنیشنل الیون پاکستان لانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا لیکن مالی معاملات طے نہ پانے کی وجہ سے یہ دورہ ممکن نہ ہوسکا تھا۔

مزید :

کھیل -