”ہم حیران ہیں کہ۔۔۔“ پی سی بی کے ایک فیصلے نے بی سی بی کی ساری ”ہیکڑی“ نکال دی، ایسا کام کر دیا کہ بنگالی کرکٹ بورڈ کی ہوائیاں اڑ گئیں
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) میڈیا کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جولائی یا اگست میں شیڈول سیریز منسوخ کرنے کے فیصلے پر بہت حیرانی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیریز منسوخی کی خبر انہیں میڈیا کے ذریعے ملی ہے اور پی سی بی کی جانب سے تاحال باقاعدہ طور پر اس بارے میں نہیں بتایا گیا۔
ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ”ہم واقعی بہت حیران ہیں، حتیٰ کہ ایک مہینے پہلے تک ہمیں یہی معلوم تھا کہ سیریز ہو گی۔ آئی سی سی کی دبئی میں میٹنگ کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہان میں گفتگو بھی ہوئی۔ ایف ٹی پی کے مطابق اس سیریز کی میزبانی ہم نے کرنا تھی۔ 2015ءمیں دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان یہ طے ہوا تھا کہ 2 سالوں میں بنگلہ دیش میں 2 سیریز کھیلی جائیں گی۔“
انہوں نے مزید کہا کہ ”اس معاملے پر مالی مسائل بھی تھے جنہیں وقت پر حل کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ 2017ءتک بنگلہ دیش میں کھیلنا چاہتے ہیں اور سیریز سے پہلے وہ چاہتے تھے کہ بنگلہ دیش پاکستان میں 2 ٹی 20 میچ کھیلے۔ ہم وہاں نہیں کھیلنا چاہتے اور ہم اپنے شیڈول کے مطابق چلنا چاہتے ہیں جس کے مطابق پوری کی پوری سیریز ہی بنگلہ دیش میں کھیلی جانی ہے۔“
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے کہا تھا کہ بورڈ نے بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ بنگلہ دیش نے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ”ہم نے بنگلہ دیش سے اس سال پاکستان میں کھیلنے کی بات کی تھی۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کا 2 مرتبہ دورہ کیا اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہم مسلسل تیسری مرتبہ بنگلہ دیش نہیں جا سکتے۔ اسی لئے ہم نے یہ دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اگلے سال اس بارے میں مزید امکانات پیدا کریں گے۔“