کئی سال تک ریسلنگ کی دنیا پر راج کرنے والے جان سینا بھی راک کے نقش قدم پر چل پڑے:ٹی وی پروگرام کی میزبانی کریں گے

کئی سال تک ریسلنگ کی دنیا پر راج کرنے والے جان سینا بھی راک کے نقش قدم پر چل ...
کئی سال تک ریسلنگ کی دنیا پر راج کرنے والے جان سینا بھی راک کے نقش قدم پر چل پڑے:ٹی وی پروگرام کی میزبانی کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوز ڈیسک) ریسلنگ کی دنیا پر کئی سال راج کرنے والے نامور ریسلر جان سینا کی ریسلنگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی خبریں اس وقت سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق کئی سال تک ڈبلیو ڈبلیو ای مقابلوں پر اپنی دھاک بٹھانے والے جان سینا بھی دی راک کے نقش قدم پر چلنے کے لئے تیار ہیں ۔اطلاعات ہیں کہ جان سینا کو امریکی ٹی وی کے رئیلٹی شو ”امریکن گرٹ“ کی میزبانی کی آفر کی گئی ہے جسے انہوں نے خوش قسمتی کہہ کر قبول بھی کرلیا ہے۔ جان سینا اس پروگرام میں جج کے فرائض انجام دیں گے جس میں حصہ لینے والے امیدواروں کو فوجیوں والی ٹریننگ اور فزیکل چیلنجز دیئے جائیں گے۔ اس حوالے سے جان سینا کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ میں ٹی وی شو میں نئے ریسلر متعارف کراوں گا۔واضح رہے کہ جان سینا آخری بار ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ سمر سلم میں اے جے اسٹائلز کے مدمقابل آئے تھے اور اس مقابلے میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے اپنے ہاتھ پر پہنا ہوا بینڈ اتار کر رنگ میں چھوڑ دیا تھا جس کے بعد سے آج تک وہ ریسلنگ کے رنگ میں دکھائی نہیں دیئے ۔

مزید :

کھیل -