پاک، انڈیا کرکٹ سیریز: دوسرے ٹی 20 میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی، سیریز ایک ایک سے برابر

پاک، انڈیا کرکٹ سیریز: دوسرے ٹی 20 میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

احمد آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک انڈیا کرکٹ سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔ احمد آباد کے سردار پاٹیل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 192 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ جواب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 181 رنز بنا سکی۔ بھارت کی جانب سے یووراج سنگھ 36 گیندوں پر 72 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ گوتم گمبھیر نے 21، اجنکیا رہانے 28، ویرات کوہلی 27، مہندرا سنگھ دھونی33 سریش رائنا 1 اور روہت شرما نے 4 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عمر گل نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے جارحانہ انداز سے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو 74 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ اوپنر احمد شہزاد نے 31 اور ناصر جمشید نے 41 رنز بنائے۔ کپتان محمد حفیظ نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی باﺅلرز کو پریشان کئے رکھا اور 26 گیندوں پر 55 رنز بنائے تاہم ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ پاکستان کے عمر اکمل نے 24، شاہد آفریدی 11، کامران اکمل 5، عمرگل 5، اور شعیب ملک ایک رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ بھارت کے اشوک ڈینڈا نے 3 جبکہ کمار، ایشانت شرما، ایشون اور یووراج سنگھ نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ 

مزید :

کھیل -