کپتان شاہد آفریدی کولمبو پہنچ گئے، 30 جولائی سے ٹی ٹونٹی سیریز
کولمبو (ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کی ٹی ٹونٹی ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 30 جولائی کو کولمبو میں ہوگا اور سیریز کیلئے قومی کھلاڑی کولمبو پہنچ چکے ہیں جبکہ عمر اکمل آج ویسٹ انڈیز سے کولمبو میں ٹیم کو جوائن کریں گے جبکہ سہیل تنویر، کپتان شاہد آفریدی، بلے باز نعمان انور اور فاسٹ باﺅلر ضیاءالحق نے ٹیم کو جوان کرلیا ہے۔ ون ڈے سیریز ختم ہونے پر کپتان اظہر علی، راحت علی، اسد شفیق، بابر اعظم، بلال آصف اور احان عادل وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ دونوں ٹیمیں آج اور کل سیریز سے قبل پریکٹس کریں گی۔ دونوں ٹیموں کا پہلا مقابلہ 30 جولائی اور دوسرا یکم اگست کو کولمبو میں ہی ہوگا۔ دونوں میچ شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوں گے۔ دوسری جانب آئی سی سی نے گزشتہ روز ون ڈے پلیئرزکی تازہ ترین درجہ بندی کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیل کئی ون ڈے سیریز میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی رینکنگ بہتر ہوئی ہے۔ محمد حفیظ تین درجے ترقی پاکر 29ویں، احمد شہزاد پانچ درجے ترقی پاکر 30 ویں، اظہر علی آٹھ د رجے ترقی پاکر 42ویں، سرفراز احمد سولہ درجے ترقی پاکر 81 ویں جبکہ شعیب ملک پانچ درجے ترقی پاکر 88 ویں نمبر پر آگئے۔ کوشل پریرا، لاہیوتھریمانے اور تھیسارا پریرا کی درجہ بندی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ مایہ ناز بلے باز اے بی ڈویلیئرز 889 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ کمار سنگا کارا دوسرے، ہاشم آملہ تیسرے، ویرات کوہلی چوتھے اور کین ولیمسن پانچویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان کا کوئی بھی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔ باﺅلنگ میں آسٹریلیا کے مچل سٹارک پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ سعید اجمل آٹھویں نمبر پر ہیں۔ یاسر شاہ کی 44 درجے ترقی ہوئی ہے جبکہ محمد عرفان ایک درجہ ترقی کے ساتھ 17ویں نمبر پر ہیں۔ سری لنکا کے سچتھرا سینانا ئیکے اور تشارا پریرا کی درجہ بندی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ آل راﺅنڈرز میں شکیب الحسن پہلے، تلکارتنے دلشان دوسرے اور اینجلو میتھیوز تیسرے نمبر پر ہیں۔