کولمبو ٹیسٹ ،چوتھے روز کا کھیل بارش کے باعث روک دیا گیا،سری لنکا کو آخری روز کے کھیل میں جیت کیلئے 153درکار

کولمبو ٹیسٹ ،چوتھے روز کا کھیل بارش کے باعث روک دیا گیا،سری لنکا کو آخری روز ...
کولمبو ٹیسٹ ،چوتھے روز کا کھیل بارش کے باعث روک دیا گیا،سری لنکا کو آخری روز کے کھیل میں جیت کیلئے 153درکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک)کولمبو میں جاری پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل بارش کے باعث ختم کر دیا گیاہے تاہم پانچویں روز کے کھیل میں سری لنکا کو جیت کیلئے 153رنز درکار ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم سری لنکا کیخلاف 329رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس اظہر علی 117رنزاور احمد شہزاد 69رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی جانب سے بڑے ہدف کی توقع کی جار ہی تھی تاہم اظہر علی اور احمد شہزاد کے علاوہ وکٹ پر کوئی بھی جم کر نہ کھیل سکا اور پاکستان سری لنکا کو بڑا ہدف نہ دے سکا۔پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور یونس خان نے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز کیا تاہم یونس خان 40رنز پر میتھیوز کی گیند پر چندی مال کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے اور ان کے بعد آنے والے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق بھی زیادہ دیر اپنے قدم وکٹ پر جما نہیں سکے اور 22رنز پر پرساد کی گیند کا نشانہ بنے۔اسد شفیق بھی27رنز پر چمیرا کی گیند پر چندی مال کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو ئے،سرفراز احمد 16اور یاسر شاہ صفر پر پرساد کی گیند کا نشانہ بنے،اظہر علی 117رنز کی شاندار اننگ کھیل کر ہیراتھ کی گیند پر چندی مال کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ان کے بعد آنے والے جنیدخان 3اور وہاب ریاض صرف 6رنز ہی بنانے میں کامیاب ہو سکے۔

سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں پرساد نے حاصل کیں ،پرساد نے پاکستان کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاجبکہ چمیرا نے 3،میتھیوز نے 2اور ہیراتھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -