”اگر مجھے بھارتی ٹیم کا کوچ بنا دیا جائے تو بدزبان کوہلی کو راہ راست پر لے آﺅںگا“، بھارتی شہری نے ہیڈ کوچ کیلئے اپلائی کردیا

”اگر مجھے بھارتی ٹیم کا کوچ بنا دیا جائے تو بدزبان کوہلی کو راہ راست پر لے ...
”اگر مجھے بھارتی ٹیم کا کوچ بنا دیا جائے تو بدزبان کوہلی کو راہ راست پر لے آﺅںگا“، بھارتی شہری نے ہیڈ کوچ کیلئے اپلائی کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انیل کمبلے اور کوہلی کی لڑائی کے بعد بھارتی مکینیکل انجینئر نے ہیڈ کوچ کیلئے اپلائی کر دیا جس کا کہنا ہے کہ اگر اسے عہدہ دیدیا جائے تو وہ بدزبان بھارتی کپتان کوہلی کو منٹوں میں راہ راست پر لے آئے گا۔

”ڈی این اے “ کے مطابق انیل کمبلے کے استعفیٰ سے خالی ہونے والے عہدے پر تعیناتی کیلئے اوپندرا ناتھ برمچاری نامی مکینیکل انجینئر نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو درخواست جمع کرا دی جس نے وعدہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسے تعینات کر دیا گیا تو وہ کوہلی کو منٹوں میں ٹھیک کر دے گا ۔
30سالہ بھارتی انجینئر کا ماننا ہے کہ کپتان ویرات کوہلی ہی انیل کمبلے کے استعفیٰ کے پیچھے بڑی وجہ ہے ۔املا کی غلطیوں سے بھری اپنی سی وی میں اس نوجوان نے لکھا ہے کہ” انیل کمبلے کے استعفیٰ کے بعدمیں نے بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی نشست پر اپلائی کرنے کا سوچا کیونکہ میرا خیال ہے کہ کپتان ویرات کوہلی بطور کوچ کسی لیجنڈ کی ضرورت نہیں ہے “۔
اس نے سی وی میں اپنی تعیناتی کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نارواں سلوک کو بھی برداشت کر سکتا ہوں مگر کوئی لیجنڈ کرکٹر ایسا نہیں کر سکتا اس لیے میں آہستہ آہستہ کوہلی کو راہ راست پر لے آﺅں گا جس کے بعد بھارتی بورڈ بلاشبہ کسی لیجنڈ کرکٹر کو بطور ہیڈ کوچ تعینات کر دے مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا ۔

مزید :

کھیل -