چیمپین ٹیم کے چیمپین باﺅلنگ کوچ میچ ختم ہونے کے بعد 9 دن تک کیا چیز ڈھونڈتے رہے؟ مطلوبہ چیز ملنے پر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو ہنسی کا طوفان آ گیا، دیکھ کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”کمال ہے اظہر بھائی“

چیمپین ٹیم کے چیمپین باﺅلنگ کوچ میچ ختم ہونے کے بعد 9 دن تک کیا چیز ڈھونڈتے ...
چیمپین ٹیم کے چیمپین باﺅلنگ کوچ میچ ختم ہونے کے بعد 9 دن تک کیا چیز ڈھونڈتے رہے؟ مطلوبہ چیز ملنے پر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو ہنسی کا طوفان آ گیا، دیکھ کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”کمال ہے اظہر بھائی“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو عبرتناک شکست دے کر چیمپینز کا تاج سر پر پہنا تو پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ، شعیب ملک نے عید کے موقع پر انتہائی اہم اعلان کر دیا
اس کارکردگی میں جہاں کھلاڑیوں نے انتہائی اہم کردار ادا کیا وہیں قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ اظہر محمود کی ان تھک محنت بھی رنگ لائی جنہوں نے محمد عامر، حسن علی، رومان رئیس، وہاب ریاض اور جنید خان سمیت قومی ٹیم کے باﺅلرز کی باﺅلنگ میں بہتری لانے کیلئے کئی جتن کئے۔
فائنل جیتنے کے بعد چیمپینز کے لوگوں کے سامنے سفید کوٹ پہنے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تصویر کرکٹ کی تاریخ کی یادگار تصویر بن گئی ہے اور دلچسپ امر یہ ہے کہ اظہر محمود کو اس موقع پر لی گئی ایسی تصویر ڈھونڈنے میں بہت مشکل پیش آئی جس میں وہ بھی نظر آ رہے ہوں تاہم 9 دن کی محنت کے بعد وہ کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ چیمپنیز ٹرافی کے فائنل میچ کے بعد شعیب ملک ویرات کوہلی اور یوواج سنگھ کی گفتگو کرتے ہوئے ویڈیو تو آپ نے دیکھی ہو گی، مگر وہ اس وقت کیا بات کر رہے تھے؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ جان کر سعید اجمل کیلئے اپنی ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا
اس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا ٹوئٹ پر کیا اور تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے پیغام لکھا ”بالآخر، چیمپینز کیساتھ لی گئی میری تصویر بھی مل ہی گئی۔“

انہوں نے جیسے ہی یہ تصویر اپ لوڈ کی تو مداح خوب محظوظ ہوئے لیکن ہمیں اس بات کا  افسوس ہے کہ اس تصویر میں بھی اظہر محمود مشکل سے ہی نظر آ رہے ہیں اورڈھونڈنے پر ہی مل پاتے ہیں۔


خیر! کوئی بات نہیں، ہم قومی ٹیم کی آئی سی سی کے ٹورنامنٹس میں مزید کامیابیوں کی دعا کرتے ہیں تاکہ اظہر محمود کو ایک مرتبہ پھر سفید کوٹ پہنے ”چیمپینز“ کیساتھ اچھی اور ’ان فوکس‘ تصویر لینے کا موقع مل سکے۔

مزید :

کھیل -