ورلڈ کپ جیتنے گئے تھے ،ہارنے پر مایوسی ہوئی ،نئے کھلاڑیوں پر دباﺅ نہیں ڈالنا چاہیے ،وقت دینا چاہیے :مصباح الحق

ورلڈ کپ جیتنے گئے تھے ،ہارنے پر مایوسی ہوئی ،نئے کھلاڑیوں پر دباﺅ نہیں ڈالنا ...
ورلڈ کپ جیتنے گئے تھے ،ہارنے پر مایوسی ہوئی ،نئے کھلاڑیوں پر دباﺅ نہیں ڈالنا چاہیے ،وقت دینا چاہیے :مصباح الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ ٹیم میں صلاحیت موجود تھی لیکن بد قسمتی سے کھلاڑی بھرپور صلاحیت سے پرفارم نہیں کر سکے،ورلڈکپ جیتنے گئے تھے لیکن ہار نے پر مایوسی ہوئی۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق انہیں معلوم تھا کہ اس ٹیم میں صلاحیت موجود ہے اگر ٹیم کے تما م اپنی بھرپور صلاحیت سے کھیلیں تو ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں لیکن بدقسمتی سے کھلاڑی اچھا کھیل پیش نہ کرسکے۔ان کا کہناتھاکہ ہم ورلڈ کپ جیتنے کیلئے گئے تھے لیکن ہار گئے اس کا افسوس ہے ،دراصل ورلڈ کپ کے دوران ٹیم کو انجریز اور دیگر مسائل کاسامنا رہاہے لیکن تمام مسائل کے باوجود بھی ٹیم کے کواٹر فائنل میں پہنچنے پر خوشی ہے۔مصباح الحق نے کہاکہ کرکٹ بورڈ کی حکمت عملی ہوتی ہے کہ کس کو کپتان او ر کس کو نائب کپتان بنا ناہے ،نئے کھلاڑیوں پر دباﺅ نہ ڈالا جائے بلکہ انہیں وقت دیاجائے کیونکہ نئے لڑکے ہر میچ میں سینچری سکور نہیں کرسکتے۔ایک سوال کے جواب میں سابق کپتان نے کہاکہ اس وقت تک کھلاڑی میں بہتری نہیں آتی جس وقت تک اس پر ذمہ داری نہ ڈالی جائے اور نئے کپتان اظہر علی کی کارکردگی کافی اچھی رہی ہے ۔

مزید :

کھیل -