بھارت نے فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی

بھارت نے فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے ...
بھارت نے فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دھرما شالا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 4 میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی ہے۔ رویندرا جدیجہ کی عمدہ آل راﺅنڈر کارکردگی نے جیت میں اہم کردار ادا کیا اور بھارت نے 106 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔

ہیملٹن ٹیسٹ، کین ولیم سن کے شاندار 148 رنز، نیوزی لینڈ نے 4 وکٹوں پر 321 رنز بنا لئے، 6 رنز کی برتری حاصل
تفصیلات کے مطابق ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم دھرماشالا میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز بھارت نے 19 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو مرلی وجے زیادہ دیر کریز پر ٹھہر نہ سکے اور 8 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے جس کے فوری بعد نئے آنے والے کھلاڑی چتیشور پجارا بھی کھاتہ کھولے بغیر رن آﺅٹ ہو گئے۔ لوکیش راہول اور اجنکیا ریہانے نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 60 رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔
قبل ازیں ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز انتہائی ڈرامائی ثابت ہوا۔ پہلی اننگز میں 300 سکور بنانے والی آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں بھارتی باﺅلرز کا مقابلہ کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔ پوری ٹیم محض 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور بھارت کو جیت کیلئے 105 رنز کا ہدف دیا تھا۔
آسٹریلوی ٹیم نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو بھارتی باﺅلرز نے بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا اور پوری ٹیم صرف 137 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکس ویل 45 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی کامیاب نہ ہو سکے۔
آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رینشاءنے 8، ڈیوڈ وارنر نے 6، سٹیو سمتھ نے 17، پیٹرہینڈزکومب نے 18، شان مارش نے 1، میتھیو ویڈ نے 25 اور پیٹ کومنز نے 12 رنز بنائے جبکہ سٹیو اوکیف، نیتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ کھاتہ کھولے بغیر ہی آﺅٹ ہو گئے۔

جدیجہ کی نصف سنچری اور عمدہ باﺅلنگ، فیصلہ کن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے سر پر شکست کی تلوار لٹکنے لگی، بھارت کے بغیر کسی نقصان کے 19 رنز، جیت کیلئے مزید 87 رنز درکار
بھارت کی جانب سے تمام باﺅلرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ روی چندرن ایشوین، رویندرا جدیجہ اور اومیش یادیو نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بھوینشور کمار ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔
میچ کے آغاز میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 300 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارت نے دوسری اننگز میں 332 رنز بنائے۔

مزید :

کھیل -