بنگلہ دیش کے خلاف 30 گیندوں پر 64 رنز بنا کر پاکستان کو میچ جتوانے والا نوجوان کھلاڑی فہیم اشرف کون ہے؟ آپ بھی جانئے

بنگلہ دیش کے خلاف 30 گیندوں پر 64 رنز بنا کر پاکستان کو میچ جتوانے والا نوجوان ...
بنگلہ دیش کے خلاف 30 گیندوں پر 64 رنز بنا کر پاکستان کو میچ جتوانے والا نوجوان کھلاڑی فہیم اشرف کون ہے؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپینز ٹرافی میں بنگلہ دیش کیخلاف وارم اپ میچ کے دوران صرف 30 گیندوں پر 64 سکور بنا کر پاکستان کو ناقابل یقین فتح دلانے والے فہیم اشرف نے صرف ایک ہی اننگز کے باعث پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں اور ہر کوئی ان کی تعریفوں کے پل باندھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل ہی یووراج سنگھ بخار میں مبتلا
بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے 23 سالہ فہیم اشرف 16 جنوری 1994ءکو صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں پیدا ہوئے اور 23 اکتوبر 2013ءکو فیصل آباد کی نمائندگی کرتے ہوئے ملتان کیخلاف اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ کیرئیر کا آغاز کیا۔ فرسٹ کلاس کرکٹ کے دوران وہ فیصل آباد کے علاوہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے اب تک 31 فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں اور 32.62 کی اوسط سے 1207 رنز بنائے ہیں جبکہ 94 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔
اسی طرح انہوں نے 28 اکتوبر 2013ءکو لسٹ اے کیرئیر کا آغاز کیا اور واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ٹیم کے خلاف حبیب بینک لمیٹڈ کی نمائندگی کی۔ فہیم اشرف نے 38 لسٹ اے میچز کھیلتے ہوئے 15.52 کی اوسط سے 388 سکور بنا رکھے ہیں جبکہ 60 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔بنگلہ دیش کے خلاف 30گیندوں پر 64رنز بناکر پاکستان کو فتح دلانے والے فہیم اشرف نے ایسا دیدیا کہ آپ بھی چاہیں گے کہ کوہلی الیون کے خلاف بھی یہ کھلاڑی میدان میں اترے
فرسٹ کلاس کرکٹ اور حال ہی میں کھیلے گئے پاکستان کپ میں بہترین کارکردگی کی بدولت انہیں قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا اور یہ فیصلہ بھی انہوں نے اپنی کارکردگی سے درست ثابت کر دکھایا۔ نوجوان کھلاڑی نے بنگلہ دیش کے خلاف پریکٹس میچ میں مشکل وقت کے دوران انتہائی عمدہ اننگز کھیل کر ناصرف پاکستان کرکٹ ٹیم کو ناقابل یقین فتح دلائی بلکہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھی منوا لیا ہے۔

مزید :

کھیل -