دوسرا ون ڈے: انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے جنوبی افریقہ کو 2 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

دوسرا ون ڈے: انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے جنوبی افریقہ کو 2 رنز سے شکست دے کر ...
دوسرا ون ڈے: انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے جنوبی افریقہ کو 2 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 2 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”بنگلہ دیشی کپتان نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ میچ پاکستان جیتے گا کیونکہ۔۔۔“ میچ سے صرف چند گھنٹے قبل مشرفی مرتضیٰ نے صحافیوں سے کیا کہا تھا؟ ان کے الفاظ سچ ثابت ہوئے تو دنیا دنگ رہ گئی، جان کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا
تفصیلات کے مطابق ساﺅتھمپٹن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔ بین سٹوکس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی بدولت 101 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں جوز بٹلر ناقابل شکست 65 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان این مورگن نے 45 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کاگیسو ربادا کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 50 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈوین پریٹوریس، کیشو مہاراج اور فیلوک وائیو نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
جنوبی افرقی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنا سکی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنر کوانٹن ڈی کاک نے 98 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ کپتان ڈی ویلیئرز نے 52 اور ڈیوڈ ملر نے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ بنگلہ دیش کیخلاف 30گیندوں پر 64رنز بناکر پاکستان کو فتح دلانے والے فہیم اشرف نے ایسا بیان دیدیا کہ آپ بھی چاہیں گے کہ کوہلی الیون کیخلاف بھی یہ کھلاڑی میدان میں اترے
انگلینڈ کی جانب سے لائم پلنکٹ نے بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بین سٹوکس اور معین علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ بین سٹوکس کو 101 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل -