ہملٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کا 369 رنز کا ہدف، قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 1 سکور بنا لیا، جیت کیلئے مزید 368 رنز درکار

ہملٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کا 369 رنز کا ہدف، قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 1 سکور ...
ہملٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کا 369 رنز کا ہدف، قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 1 سکور بنا لیا، جیت کیلئے مزید 368 رنز درکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہملٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 369 رنز کے تعاقب میں 1 سکور بنا لیا ہے اور اس کی 10 وکٹیں باقی ہیں جبکہ جیت کیلئے اسے مزید 368 رنز درکار ہیں۔ سمیع اسلم 1 اور اظہر علی 0 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ راس ٹیلر کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں 313 رنز بنائے۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ ویمنز کے مابین چوتھا ون ڈے ٹائی ہوگیا
تفصیلات کے مطابق سیڈون پارک ہملٹن میں کھیلے جا رہے میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی اننگز کا آغاز کیا اور 313 رنز 5 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈکلیئر کر دی۔ راس ٹیلر نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے پاکستانی باﺅلرز کو ناکوں چنے چبوائے اور ناقابل شکست 102 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کو پہلی کامیابی 11 کے مجموعی سکور پر مل گئی اور جیت راوال 2 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ ٹام لیتھم اور کین ولیم سن نے پاکستانی بلے بازوں کا خوب امتحان لیا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 96 رنز جوڑ کر مجموعی سکور کو107 تک پہنچا دیا۔
اس موقع پر کین ولیمسن 42 رنز بنا کر عمران خان کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔159 کے مجموعی سکور پر ٹام لیتھم بھی 80 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ دیگر بلے بازوں میں ہینری نیکولس نے 26، گرینڈہوم نے 32 اور جیمز واٹلنگ نے 15 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عمران خان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ، آسٹریلیا کی 7 وکٹوں سے فتح، جنوبی افریقہ نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی
پاکستانی ٹیم نے 369 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 1 سکور بنا لیا ہے اور چوتھے روز کا کھیل ختم کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم 1 اور کپتان اظہر علی 0 سکور کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

مزید :

کھیل -