پاکستان میں کھیلوں کے عالمی مقابلوں کی جانب اہم پیشرفت ، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے اگلا ڈیوس کپ اسلام آباد میں کرانے کاا علان کردیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کھیلوں کے عالمی مقابلوں کے انعقاد کی جانب ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان میں ٹینس کے مقابلوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان میں ٹینس کے مقابلوں پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے ٹینس کا اگلا ورلڈ کپ پاکستان میں کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ اس کے آرگنائزرز کی کی جانب سے ڈیوس کپ کو ٹینس کا ورلڈ کپ کپ بھی کہا جاتا ہے جس کی میزبانی پاکستان کے حصے میں آئی ہے اور اس کے تمام میچز اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔دنیا بھر کی ٹیمیں اس میں شرکت کے لئے پاکستان آئیں گی۔
بلیک فرائیڈے پر آپ نے اکثر پاکستانی ویب سائٹس پر سیل لگی تو دیکھی ہو گی، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے اسے بلیک فرائیڈے کیوں کہتے ہیں؟ انتہائی دلچسپ اور حیران کن تاریخ جانئے
واضح رہے کہ ڈیوس کپ سن 1900 میں امریکہ اور برطانیہ کی ٹیموں کے درمیان پہلی دفعہ کھیلا گیا تھا جو امریکہ نے جیت لیا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں عام ورلڈ کپ کی طرف مختلف ممالک کی ٹیمیں حصہ لے کر اپنے ملک کیلئے کھیلتی ہیں۔امریکہ سے شروع ہونے والے ڈیوس کپ میں سب سے زیادہ بار فتوحات بھی امریکہ نے ہی حاصل کی ہیں جن کی تعداد 32 ہے۔