وزیراعظم ٹی 20 میچ دیکھنے نہیں آ رہے،عمران خان آئیں تو خوش آمدید کہیں گے،نجم سیٹھی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کل ٹی20 میچ دیکھنے نہیں آ رہے ،عمران خان تیسرا ٹی 20 دیکھنے کیلئے آئیں تو خوش آمدید کہیں گے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ قوم کی دعاﺅں سے سب ہو رہا ہے ،پاکستانیوں کی خوشی میں مزید اضافہ کریں گے ،ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں وی آئی پیز کلچر ہے اور ہرکوئی پروٹوکول چاہتا ہے ،چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وی آئی پی ٹکٹ کیلئے دباﺅ آنے پر افسوس ہوتا ہے اگرٹکٹس کیلئے منع کرتے ہیں تو ناراض ہو تے ہیں اور اگرہاں کرتے ہیں تو مسائل پیداہوتے ہیں۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ تیسرے ٹی 20 کی تمام ٹکٹس فروخت ہو چکی ہیں،ٹکٹس کی مد میں آنے والی رقم سٹیڈیم کی بہتری پرخرچ ہو گی،انہوں نے کہا کہ میچ سے پہلے تقریب ہو گی اورکچھ رونق لگائیں گے ،چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ تنقید کرنے والے گریز کریں، ہماری خوشیوں کے دن ہیں،ہمیں سپورٹ کریں مہمان آ رہے ہیں مل کر خوش آمدید کہیں۔