”شادی کر لی تو پھر ڈبل۔۔۔“ عثمان شنواری نے معصومیت میں ایسی بات کہہ دی کہ رمیز راجہ اور وقار یونس نے منہ پر ہاتھ رکھ لئے، عثمان کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو شرم سے گال ہی لال ہو گئے
ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے عثمان خان شنواری نے انٹرویو کے دوران معصومیت میں ایسی بات کہہ دی کہ رمیز راجہ اور وقار یونس ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئے حتیٰ کہ انہیں بریک لینا پڑ گئی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔شاداب خان کا چھکا آئی سی سی کو ”پریشان“ کر گیا، دوسرے میچ کے فوراً بعد ایسا کام کر دیا کہ ہر پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گیا، جان کر آپ کے غصے کی بھی انتہاءنہ رہے گی
ایک انٹرویو کے دوران رمیز راجہ نے عثمان خان شنواری سے سوال کیا کہ ”شادی کا تو کوئی پریشر نہیں ہے؟“ اس پر عثمان خان شنواری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شادی کا پریشر تو نہیں ہے لیکنگھروالے پیچھے سے بوسٹ کرتے ہیں کہ ہم نے بڑی قربانیاں دیں ہیں ،ہمیں اکیلا چھوڑ کر گئے ہو تو کچھ کر کے دکھانا اور میں نے کہا کہ کوشش کروں گا۔
رمیز راجہ نے کہا کہ ایک طرف کپتان سرفراز کا پریشر تو دوسری طرف گھر والوں کا پریشر ! اس پر جواب دیتے ہوئے عثمان شنواری کا کہناتھا کہ ”شادی کے بعد ڈبل پرفارمنس دینی پڑتی ہے گھر میں بھی اور گراونڈ میں بھی۔“
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں تو صرف اس اداکارہ کو جانتا ہوں ۔۔۔“ پاکستانیوں کے ”ہیرو“ فہیم اشرف سے پروگرام کے دوران سوال کیا گیا تو ان کا جواب سن کر زینب عباس کے گال بھی شرم سے لال ہو گئے، جان کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”چل شرارتی“
عثمان خان شنواری اپنی معصومیت میں یہ بات کہہ تو گئے مگر رمیز راجہ اور وقار یونس کیلئے اپنی ہنسی روکنا مشکل ہو گیا اور عثمان خان شنواری حیران پریشان انہیں دیکھتے رہے کہ آخر میں نے ایسا کیا کہہ دیا ہے مگر جب انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا تو ان کے گال بھی شرم کے مارے لال ہو گئے۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔