کرسٹیانو رونالڈو بیسٹ پلیئر آف دی یورپ بن گئے

کرسٹیانو رونالڈو بیسٹ پلیئر آف دی یورپ بن گئے
کرسٹیانو رونالڈو بیسٹ پلیئر آف دی یورپ بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لزبن(مانیٹرنگ ڈیسک ) ریال میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو بیسٹ پلیئر آف دی یورپ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے پرتگال کے پہلے فٹ بالر بن گئے۔تفصیلات کے مطابق مونٹی کارلو میں سجنے والی فٹ بال سٹارز کی شام میں یورپ کے بہترین فٹ بالر کے لئے تین کھلاڑیوں میں مقابلہ ہوا۔کر سٹیانو رونالڈو کے ساتھ جر من فٹ بال کلب بائرن میونخ کے ارجن روبن اور گول کیپر مینول نائر بھی ایوارڈ کے لئے نامزد ہوئے، لیکن قرعہ کرسٹیانو رونالڈو کے نام نکلا۔ہسپانوی فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کو یورپین چیمپئن بنانے والے کرسٹیانو رونالڈ نے اپنا ایوارڈ ٹیم کے نام کر دیا۔یورپین بیسٹ ویمنز پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ جرمن کلب وی ایل وولفس برگ کی کپتان نادین کیسلر کے نام رہا۔

مزید :

کھیل -