دوسرا ٹیسٹ:تیسرا دن باولرز کے نام ، 13وکٹیں گریں، دوسری اننگ میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود جنوبی افریقہ کی گرفت مضبوط

دوسرا ٹیسٹ:تیسرا دن باولرز کے نام ، 13وکٹیں گریں، دوسری اننگ میں مایوس کن ...
دوسرا ٹیسٹ:تیسرا دن باولرز کے نام ، 13وکٹیں گریں، دوسری اننگ میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود جنوبی افریقہ کی گرفت مضبوط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سنچورین(نیوز ڈیسک) نیوز ی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے پر دوسری اننگ میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ کھیل ختم ہوا تو جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگ میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 105رنز بنالئے تھے۔ اس طرح اس کو اب نیوزی لینڈ پر 372رنز کی بڑی لیڈ حاصل ہے اور اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کی اونچی اڑان، کیویز کو گھیر ے میں لے لیا، فالو آن کا خطرہ منڈلانے لگا

ڈو کوک نے 50اور باووما نے25رنز ناٹ آوٹ بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ اور ساوتھی نے دو دو کھلاڑی آوٹ کئے۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم ڈیل سٹین اینڈ کمپنی کی تباہ کن باولنگ کا سامنا نہ کر سکی اور پہلی اننگ میں 214رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ کپتان ولیمسن نے 77رنز بنائے ۔ سٹین اور ربادا نے تین تین جبکہ فلنڈر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔میچ کا تیسرا دن باولرز کے نام رہا ۔ اس دن 13وکٹیں گریں۔

مزید :

کھیل -